اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کو کھول دیا
👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کو کھول دیا
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) کورونا وبا کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی پر عاید کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے بعد آج اتوار کو 30 روز بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔
اسرائیلی فوج اور پولیس نے نام نہاد وزارت صحت کے احکامات کے تحت پرانے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں اور مسجد کی تعمیراتی کمیٹی کے ارکان کو 30 دن قبل مسجد میں داخلے سے روک دیا تھا۔ اس دوران قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
اسرائیلی فوج اور پولیس کو یہودیوں کے مذہبی تہواروں کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو دھاووں کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جب کہ اس دوران فلسطینیوں کو نماز کی ادائی کے لیے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔
بیت المقدس کے ایک مقامی شہری ابو جلال العباسی نے بتایا کہ نماز کی ادائی اور تعمیراتی کمیٹی کے بغیر مسجد اقصیٰ ویران تھی۔ مسجد کھولنے سے ہم سب کو بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کو فجر کی نماز میں فلسطینیوں کے لیے کھول دیا گیا تو فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں حاضری دینے کے لیے امڈ آئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل مسجد اقصیٰ کو کرونا وائرس کے نام نہاد خدشات کے پیش نظر بند کردیا تھا۔
القدس کے ایک اور فلسطینی احمد الشلوادی نے کہا کہ نمایوںکی عدم موجودگی کی وجہ سے مسجد اقصیٰ بھی حزین اور دکھی تھی۔ صہیونی حکومت نے ان کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کررکھی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C