اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام اسے کیسے محفوظ رکھتا ہے؟
👁️ 142 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام اسے کیسے محفوظ رکھتا ہے؟
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) ایران نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جب اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے تو یہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنج تھا کیوں کہ اسرائیلی فورسز گزشتہ چھ ماہ سے حماس کے خلاف جاری جنگ میں داغے جانے والے راکٹوں، ڈرون اور میزائلوں سے نمٹ رہی ہیں۔
اسرائیل کے امریکہ سمیت دیگر ممالک کی مدد سے تیار کیے گئے دفاعی نظام کو سنگین نقصان یا اموات کو روکنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔
اسرائیل کا ملٹی لیئرڈ یعنی کثیر الجہتی فضائی دفاعی نظام کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
دی ایرو
امریکہ کی مدد سے تیار کیا گیا یہ نظام طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایران نے ہفتے کو اپنے حملے میں بیلسٹک میزائل بھی داغے تھے۔
دی ایرو جو زمین کے مدار کے باہر کام کرتا ہے اسے موجودہ جنگ میں یمن میں حوثیوں کی جانب سے داغے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
ڈیوڈز سلنگ
اس نظام کو بھی امریکہ کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے اور اسے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسرائیل کو پڑوسی ملک لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ سے درمیانے فاصلے تک میزائلوں کا سامنا رہتا ہے جس میں یہ نظام مؤثر انداز میں کام کرتا ہے۔
پیٹریاٹ
امریکی ساختہ یہ سسٹم اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کا سب سے پرانا حصہ ہے۔
اسے 1991 میں پہلی خلیج جنگ کے دوران عراق کے رہنما صدام حسین کی جانب سے فائر کیے گیے سکڈ میزائلوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم کو اب ڈرون سمیت طیاروں کو مار گرانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
آئرن ڈوم
امریکہ کی معاونت سے تیار ہونے والا یہ نظام مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کو گرانے کے لیے کار گر ہے۔
اس نظام نے گزشتہ دہائی میں فعال ہونے کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں راکٹوں کو روکا ہے۔
ان راکٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں وہ راکٹ بھی شامل ہیں جو حماس اور حزب اللہ کے خلاف موجودہ جنگ میں فائر کیے گئے تھے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نظام کی کامیابی کی شرح 90 فیصد ہے۔
آئرن بیم
اسرائیل آنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے لیزر ٹیکنالوجی سے ایک نیا نظام تیار کر رہا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ نیا نظام گیم چینجر ثابت ہوگا کیوں کہ یہ موجودہ سسٹمز کے مقابلے بہت سستا ہے۔
اسرائیل کا یہ دفاعی نظام ابھی تک فعال نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 531 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 469 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C