اسرائیل کا ڈرون طیارہ فلسطین میں گر کر تباہ
👁️ 127 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا ڈرون طیارہ فلسطین میں گر کر تباہ
تل ابیب (ڈیلی اردو/آئی ا ین پی) اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس حادثہ کی وجہ ڈرون طیارے میں ہونے والی فنی خرابی کو بتایا ہے۔ اس ڈرون طیارے کی اس علاقے میں پرواز کی وجہ اور اس کے ماڈل کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند دن پہلے اسرائیلی فوج کے حوالے سے خبر تھی کہ مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدوں کی تیز ہوتی کاروائیوں کو روکنے کے لئے جنین اور نابلس میں حملہ آور ڈرون طیارے مستقر کئے جائیں گے۔
مغربی کنارے خصوصا نابلس اور جنین میں فلسطینی مجاہدوں کے مسلحانہ مقابلے نے اسرائیل کو پہلے سے زیادہ پریشان کر دیا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ صرف غزہ میں فلسطینی مقاومت کے بار ے پریشان تھے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور آباد کار صیہونی، فلسطین چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے کا سوچنے لگے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C