اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
👁️ 203 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/این این اے)اسرائیل نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں فضائی حملے جبکہ اسرائیلی فوج نے النبطیہ سمیت 24 علاقوں کے رہائشیوں کو فوری انخلا کا حکم دے دیا ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ان علاقوں کو نشانہ بنایا جن کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جن میں الريحان اور سجد کے دیہات بھی شامل ہیں۔ یہ علاقے النبطیہ کے قریب واقع ہیں۔ تاہم یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بعض ایسے مقامات پر بھی حملے کیے گئے، جن کا انخلا کے نوٹس میں ذکر نہیں تھا۔
ایجنسی کے مطابق جنوبی علاقے جزین کے گاؤں ریحان میں ایک اسرائیلی حملے میں مقامی سرکاری عہدیدار ہلاک ہو گیا۔
اے ایف پی کے مطابق النبطیہ شہر تقریباً خالی ہو چکا ہے۔ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں رات بھر اور ہفتے کے روز بھی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔
اس سے ایک روز قبل بھی النبطیہ کے قریب علی طاہر پہاڑیوں کے اطراف میں دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
اسرائیلی فوج نے النبطیہ اور اس کے اطراف کے 24 مقامات کے مکینوں کو ہدایت کی کہ وہ ’’فوری طور پر اپنے گھروں کو خالی کر کے دریائے زہرانی کے شمال میں منتقل ہو جائیں۔‘‘
دریائے زہرانی سرحد سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ اسرائیل گزشتہ ماہ اس دریا کے جنوب کے تمام علاقوں کو ’’جنگی زون‘‘ قرار دے چکا ہے اور اس کے بعد سے ان علاقوں پر شدید حملے جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کی فضائیہ نے ہفتے کے روز لبنان سے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے والے ایک ’’مشکوک فضائی آبجیکٹ‘‘ کو تباہ کر دیا۔دوسری جانب لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ یورپی یونین، امریکہ اور متعدد ممالک حزب اللہ کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں۔
ایران نواز ملیشیا حزب اللہ نے امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کیے تھے، جس کے بعد اسرائیل نے لبنان میں جوابی حملے شروع کر دیے تھے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ مارچ کے آغاز سے جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4536 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C