اسرائیل کے لبنان پر فضائی اور زمینی حملے
👁️ 83 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر فضائی اور زمینی حملے
یروشلم (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) اسرائیل کی جانب سے لبنانی سرزمین سے حملوں کے الزام کے ردعمل میں حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس کا ان راکٹ حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ اب تک کسی اور گروپ نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ہفتے کو اسرائیل کی جانب سے لبنان میں غزہ جنگ میں سیز فائر کے بعد سے حملوں کا پہلا یہ موقع تھا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ہفتے کی صبح لبنان سے اسرائیل پر تین راکٹ فائر کیے گئے، جنہیں مار گرایا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس کے جواب میں انہوں نے فوج کو ”لبنان میں درجنوں دہشت گردی کے اہداف کے خلاف‘‘ بھر پور کارروائی کا حکم دیا۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں راکٹ لانچرز اور ایک کمانڈ سینٹر پر حملے کیے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان حملوں پر حزب اللہ کے موقف کے لیے اس گروپ سے رابطہ کیا، تاہم اس کی جانب سے کوئی فوری جواب موصول نہیں ہوا۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے لبنانی حدود میں آٹھ کلو میٹر اندر تک کیے گئے اور ان میں سرحد کے قریب واقع علاقوں اور پہاڑوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں ایجنسی این این اے کی رپورٹ میں وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوب میں سرحد کے قریب حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
جب کہ اسرائیل میں کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
’خطے کیلئے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں‘
لبنان میں آج کے حملوں کے بعد ملکی صدر جوزف عون نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایسی سرگرمی کو کنٹرول کیا جائے جس سے لبنان میں استحکام کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کو ملک کے جنوب میں تین راکٹ لانچر ملے، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے کہا کہ لبنان میں ہونے والی ”ہر چیز‘‘ کے لیے اسرائیل لبنانی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”اسرائیل اپنے شہریوں اور خودمختاری کو نقصان نہیں پہنچنے دے گا اور اپنے شہریوں ، اسرائیل اور شمال کی کمیونٹیز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر وہ چیز کرے کا جو اس کے اختیار میں ہے۔‘‘
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) نے سرحد کے پاس تشدد کے حالیہ واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ ”اس غیر مستحکم صورتحال میں اضافے کے پورے خطے کے لیے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔‘‘
اس کے علاوہ لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں ملٹری آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ایسے تمام سکیورٹی اور ملٹری اقدامات کرنے ہوں گے جن سے یہ واضح ہو جائے کے جنگ اور امن کے معاملات کا فیصلہ لبنان کرتا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2450 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C