اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، راکٹوں کے جواب میں کارروائی کا اعلان
👁️ 432 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، راکٹوں کے جواب میں کارروائی کا اعلان
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کی طرف سے اتوار سات جون کے روز کہا گیا کہ ہمسایہ ملک لبنان سے اسرائیلی علاقے میں دو نئے پروجیکٹائل لانچ کیے گئے، جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے بعد لبنان جنگ میں جاری فائر بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر نئے سرے سے فضائی حملے بھی کیے۔
ملکی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ ان تازہ کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں بھی فضائی حملے کیے اور حزب اللہ سے جڑے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ لبنان سے فائر کیے گئے دونوں نئے پروجیکٹائل میزائل تھے، راکٹ یا پھر مسلح ڈرونز۔ تاہم یہ تصدیق کر دی گئی کہ ان پروجیکٹائلز کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا اور اس کے بعد لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر پھر فضائی حملے کیے گئے۔
ایک فوجی بیان میں کہا گیا، ’’ان دونوں پروجیکٹائلز کو تباہ کر دینے کے بعد لبنان میں جو تازہ فضائی حملے کیے گئے، ان میں ان لانچنگ سائٹس کو تباہ کر دیا گیا، جنہیں استعمال کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ نے یہ پروجیکٹائلز اسرائیل کی طرف فائر کیے تھے۔‘‘
اتوار ہی کے روز اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے زیادہ تر حصوں اور ان کے نواحی علاقوں کے مکینوں کے لیے یہ وارننگ بھی جاری کر دی کہ وہ اپنے گھروں سے رخصت ہو جائیں اور یہ علاقے خالی کر دیں۔
تازہ اسرائیلی فضائی حملوں کے بارے میں ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے آخری خبریں ملنے تک کچھ نہیں کہا گیا تھا۔ تاہم حزب اللہ نے یہ دعویٰ ضرور کیا کہ اس نے اتوار کے روز اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے۔
لبنان جنگ میں 17 اپریل سے فائر بندی جاری ہے لیکن اسرائیل اور حزب اللہ دونوں ہی کی طرف سے اس سیزفائر کا پوری طرح احترام نہیں کیا جا رہا۔
لبنانی اور اسرائیلی سفارتی نمائندوں نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں اسی ہفتے اپنی بات چیت کے بعد ایک توسیع شدہ اور مشروط فائر بندی کا اعلان کیا تھا، مگر جنگی فریقین کے ایک دوسرے پر حملے پھر بھی جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C