اسلام آباد ہائی کورٹ کا زیرِ حراست بلوچ خواتین اور بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم
👁️ 135 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کا زیرِ حراست بلوچ خواتین اور بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کو حراست میں لی گئیں تمام بلوچ خواتین اور بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف جمعے کو درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) کو گرفتار افراد سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ مظاہرین اسلام آباد میں جہاں پر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں انہیں اس کا حق حاصل ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے جمعے کو بلوچ مظاہرین کی گرفتاریوں اور احتجاج کا حق دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت کی طلبی پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے جمعرات کی شب پیش آنے والے واقعات پر عدالت میں بیان دیا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ صبح بتایا گیا کچھ خواتین کو زبردستی واپس بلوچستان بھیجا جا رہا ہے جس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جو واپس جانا چاہتے تھے ان کے لیے بس کا انتظام کیا گیا تھا۔
آئی جی کے مطابق خواتین آئی ٹین میں موجود ہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی ٹین میں کیوں ہیں؟ وہ جہاں جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں اور پرامن احتجاج کرنا ان کا حق ہے۔
واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی مارچ میں شریک افراد گزشتہ دو روز سے اسلام آباد میں ہیں اور گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے خواتین اور بچوں سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس نے کئی خواتین کو زبردستی بس میں بٹھا کر واپس بلوچستان کے لیے روانہ کرنے کی بھی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں کئی خواتین کو ویمن پولیس تھانے میں بھی دیکھا گیا ہے اور یہ معاملہ بھی جمعے کو سماعت کے دوران زیرِ بحث آیا۔
سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں موجود صحافی حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ شب خواتین کو زبردستی گاڑیوں میں ڈالا گیا اور آئی جی کہہ رہے ہیں کہ انہیں مرضی سے جانے کی اجازت تھی۔
آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ شام 52 افراد کو گرفتار کیا جب کہ مجموعی طور پر 216 افراد حراست میں ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تحریری طور پر بتائیں کہ کن خواتین کو گرفتار کیا، ویمن پولیس اسٹیشن میں کتنی خواتین تھیں اور حراست میں لیے جانے والوں میں سے کتنوں کو رہا کیا ہے۔
صحافی حامد میرنے کہا کہ کل عدالت کو بتایا گیا کہ تمام خواتین کو رہا کر دیا جب کہ تین وفاقی وزرا اور آئی جی نے پریس کانفرنس کے دوران بھی یہی کہا کہ تمام خواتین کو رہا کر دیا لیکن مجھے معلوم ہوا کہ کوئی خاتون رہا نہیں ہوئی۔ جب میں ویمن اسٹیشن گیا تو وہاں بچیوں کو گھسیٹ کر لایا جا رہا تھا۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے عہدیدار احمد بٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ ہماری بچیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح بسوں میں ڈالا گیا، جو رویہ گزشتہ دو راتوں میں ہمارے بچوں بچیوں کے ساتھ کیا گیا، شاید ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایک عام آدمی اگر زیادتی بھی کر لے تو پبلک آفس ہولڈر کو تدبر کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے لیکن وہ نہیں کر پا رہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 587 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 515 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3473 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C