اسپین پہنچنے کی کوشش میں 2025 کے دوران 3 ہزار سے زائد تارکینِ وطن ہلاک، واکنگ بارڈرز
👁️ 266 بار دیکھا گیا
اسپین پہنچنے کی کوشش میں 2025 کے دوران 3 ہزار سے زائد تارکینِ وطن ہلاک، واکنگ بارڈرز
میڈرڈ (ڈیلی اردو) اسپین میں تارکینِ وطن کے حقوق کے لیے سرگرم ایک بڑی تنظیم کے مطابق سال 2025 کے دوران اسپین پہنچنے اور اسپین کے راستے یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش میں تین ہزار سے زائد تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے۔
ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کامینانڈو فرنٹیراس (واکنگ بارڈرز) نامی تنظیم نے بتایا کہ 2025 کے دوران خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے اسپین کی ریاستی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 3 ہزار سے زائد تارکینِ وطن اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
تنظیم کے مطابق اگرچہ یورپ تک پہنچنے کے سمندری راستے اب بھی انتہائی خطرناک ہیں، تاہم 2025 میں ہلاکتوں کی تعداد 2024 کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ رواں سال پناہ کی تلاش میں یورپی یونین اور اسپین کا رخ کرنے والے تارکینِ وطن کی مجموعی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کامینانڈو فرنٹیراس کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 15 دسمبر 2025 تک افریقی ممالک سے سمندر عبور کر کے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران کم از کم 3,090 تارکینِ وطن ہلاک ہو چکے تھے۔
تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ بہتر سرحدی نگرانی کے باوجود غیر محفوظ کشتیوں اور اسمگلروں کے رحم و کرم پر کیے جانے والے یہ سفر اب بھی انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2983 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C