افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
👁️ 73 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی(ڈیلی اردو) 277ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کو ملک کا دفاعی حق قرار دیتے ہوئے انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے، داخلی استحکام یقینی بنانے اور جدید جنگی صلاحیتوں میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے آغاز میں ملک کے دفاع، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں، شہداء اور شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کے دفاعی حق کے دائرے میں آتی ہیں۔ فورم نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں کو مؤثر قرار دیتے ہوئے دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔
فورم کے مطابق دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے صرف سیکیورٹی آپریشنز کافی نہیں بلکہ بہتر طرز حکمرانی، مؤثر انتظامی اقدامات اور عوامی سطح پر ریاستی اداروں کے ساتھ مضبوط رابطہ بھی ضروری ہے۔ کانفرنس میں بنیادی سطح پر گورننس بہتر بنانے، عوامی شکایات کے ازالے اور دہشتگردی کے اسباب و اثرات سے متعلق مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
کور کمانڈرز نے دہشتگردی اور جرائم کے باہمی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ دہشتگرد عناصر کو مالی، انتظامی اور دیگر معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کا مؤثر انداز میں خاتمہ کیا جاسکے۔
کانفرنس میں داخلی استحکام کو ملکی سلامتی کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔ فورم نے واضح کیا کہ کسی بھی جواز کے تحت پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ پیدا کرنے کی کوششوں سے قانون کے مطابق اور بلاامتیاز نمٹا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا۔ شرکاء نے اسے تینوں ممالک کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حملوں کی بھی مذمت کی گئی اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
فورم نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے حصول، تربیتی نظام بہتر کرنے اور تمام جنگی شعبوں میں باہمی رابطہ و انضمام کے ذریعے مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C