افغانستان کے دہشتگردوں کی پناہ گاہ بننے کا خدشہ ہے، امریکا
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افغانستان کے دہشتگردوں کی پناہ گاہ بننے کا خدشہ ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا کو افغانستان کے ایک بار پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ بننے کا خدشہ ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں۔
نیڈ پرائس نے واضح کیا کہ بین الاقوامی دہشت گرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، دیکھنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان کو پاکستان پر حملوں کے لیے کہیں لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، خطرات سے نمٹنے کے لیےجو ہوا کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام سے گرانٹ امداد ملتی ہے، یہ پروگرام پیشہ ورانہ فوجی تعلیم، آپریشنل اور تکنیکی کورسز فراہم کرتا ہے، یہ تعاون خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔
نیڈ پرائس کاکہنا تھا کہ یہ پروگرام دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے جاری ہے، یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مستحکم کرتا ہے۔
اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے ڈاکٹر اسد مجید کے خارجہ سیکریٹری بننے پر امریکا کا ردعمل بھی پوچھا گیا کہ ڈاکٹر اسد مجید کی ڈونلڈ لو سے ملاقات کے بعد عمران خان کی امریکا مخالف مہم شروع ہوئی تھی۔
ترجمان نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ ہم نے مسلسل ان جھوٹی اور ڈرپوک افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستانی عوام اور پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں، ہم پاکستان میں کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے،ہم جس چیز کے حق میں ہیں وہ پاکستان کا آئینی نظام ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C