افغانستان : کم عمر لڑکیوں کے سر قلم کرکے لاشوں کو آگ لگا دی گئی
👁️ 197 بار دیکھا گیا
افغانستان : کم عمر لڑکیوں کے سر قلم کرکے لاشوں کو آگ لگا دی گئی
کابل(ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ بادغیس میں دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں بند سبزک کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے سر قلم کرکے قتل کیا گیا اور بعد میں لاشوں کو آگ لگائی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیوں کی عمریں تقریباً 8 اور 16 سال تھیں۔ ان کی لاشیں منگل کے روز بند سبزک کے علاقے سے ملیں، جس کے بعد انہیں صوبائی دارالحکومت قلعہ نو کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تاحال دونوں لڑکیوں کی شناخت، قتل کے محرکات اور واقعے میں ملوث افراد کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب افغانستان کے مختلف علاقوں میں جرائم اور پرتشدد واقعات کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔ چند روز قبل صوبہ کنڑ میں بھی ایک نوجوان کی سر قلم لاش ملنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
طالبان حکومت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، تاہم بعض علاقوں کے شہری جرائم، مسلح وارداتوں اور دیگر پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C