افغان ایئر لائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی
👁️ 47 بار دیکھا گیا
افغان ایئر لائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) افغانستان کی قومی ایئرلائن کو اسلام آباد کیلئے دوطرفہ پروازوں کی اجازت مل گئی۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) افغانستان کو پاکستان کے لیے پروازوں کی خصوصی اجازت دی ہے اور اس حوالے سے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آریانہ افغان ایئر لائن کابل اور اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کی اجازت دونوں ممالک میں ایئر سروسز ایگریمنٹ کے تحت ہو گی۔
افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پروازوں کی بندش کے باعث افغانستان سے سعودی عرب جانے والے سیکڑوں پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔
افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ویکسینیٹڈ پاکستانی کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر اپنے گھروں کو جاسکیں گے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہریوں کو 10 دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا اور جن لوگوں نے ویکسین لگوائی انہیں 10 دن قرنطینہ اور ویکسی نیشن کرانا ہو گی، آٹھویں دن ان لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C