امریکا اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم خریدے گا
👁️ 171 بار دیکھا گیا
امریکا اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم خریدے گا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل سے محدود پیمانے کا فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان کرنل پیٹرک سیبر کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے امریکا کی مدد سے تیار کردہ محدود پیمانے کا فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کی جوڑی خریدنا چاہتا ہے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری کا مقصد سرحدوں پر تعینات فوجیوں کا دفاع کرنا ہے تاکہ فوجیوں کو درپیش چیلنجر، براہ راست اور فضائی خطرات سے تحفظ دیا جاسکے اور یہ سسٹم بلواسطہ ہدف یعنی راکٹ اور مارٹر سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں سسٹم کس جگہ رکھے جائیں گے۔
واضح رہے آرئن ڈوم 70 کلو میٹر کی مسافت پرمار کرنے والے راکٹوں کو ہدف تک پہنچنے سے روکنے اور مارٹر کے گولوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جب کہ یہ فضائی دفاعی نظام 2011 سے اسرائیلی فوج کے استعمال میں ہے جسے غزہ سمیت دیگر مقامات سے آنے والے راکٹس یا دیگر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تیزی کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا مقام بنا رہا ہے اور یہ معاہدہ امریکا اور اسرائیل کی دوستی کا ثبوت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C