امریکا میں صدارتی انتخابات پر داعش کا بڑا حملہ ناکام، افغان شہری گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
امریکا میں صدارتی انتخابات پر داعش کا بڑا حملہ ناکام، افغان شہری گرفتار
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکی محکمہ انصاف نے منگل کے روز بتایا کہ ریاست اوکلاہوما میں ایک افغان شہری کو صدارتی انتخابات کے دن حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مذکورہ شخص پر عائد فرد جرم کے مطابق، 27 سالہ نوجوان نے نام نہاد اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) کو “مادی مدد” فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی اور “اس گروپ کے نام پر امریکی سرزمین پر پرتشدد حملہ کرنے” کے لیے آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کیا۔
ایف بی آئی نے کہا کہ اسے مشتبہ شخص ناصر اے ٹی اور ایک ایسے شخص کے درمیان رابطے کا پتہ چلا ہے، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ سے وابستہ ہے۔
ملزم کو کیسے گرفتار کیا گیا؟
امریکی حکام کے مطابق ناصر اے ٹی نے اپنے ایک کم عمر ساتھی کے ساتھ مل کر ایف بی آئی کے ایک خفیہ اہلکار کے ذریعے دو اے کے 47 رائفلیں اور گولہ بارود خریدنے کے لیے اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
امریکی حکام نے البتہ اس میں ملوث دوسرے شریک سازشی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، کیونکہ وہ نابالغ ہے اور اس لیے خصوصی رازداری کے قانون کے مطابق خصوصی تحفظ کے تحت ہے۔ وہ اے ٹی کا برادر نسبتی ہے اور افغان شہری ہے۔
حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران اے ٹی نے مبینہ طور پر بتایا کہ اس حملے کا مقصد لوگوں کے بڑے اجتماعات کو نشانہ بنانا تھا، اور اس کے ساتھ اسے اور اس کے دوسرے ساتھی کو بطور شہید کے طور پر ہلاک ہونا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اے ٹی اس خصوصی امیگرنٹ ویزا پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سن 2021 میں امریکہ میں داخل ہوا تھا، جو صرف ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے امریکی فوج کے ساتھ یا چیف آف مشن اتھارٹی کے تحت عراق یا افغانستان میں مترجم یا ترجمان کے طور پر کام کیا ہو۔
البتہ فرد جرم میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا افغان شہری واقعی امریکی مسلح افواج کا مترجم تھا، یا نہیں۔
تنہا حملہ آور اور چھوٹے گروہ سب سے بڑا خطرہ
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے اس گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا، “مجھے ایف بی آئی کے اہلکاروں پر فخر ہے، جنہوں نے کسی کو نقصان پہنچنے سے پہلے ہی اس سازش کو بے نقاب کیا اور اسے روک دیا۔”
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات اور مشرق وسطیٰ میں جنگ جیسے عوامل کی وجہ سے ملک میں خطرے کا ماحول زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے ایک بیان میں کہا، “تنہا مجرم اور چھوٹے گروہ سب سے بڑا خطرہ ہیں۔” حکام کا مزید کہنا تھا کہا کہ اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ جیسی تنظیمیں اب بھی امریکی سرزمین پر حملے کرنے یا ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4616 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C