امریکا نے ایران سے وابستہ درجنوں میڈیا ویب سائٹس بلاک کر دیں
👁️ 141 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران سے وابستہ درجنوں میڈیا ویب سائٹس بلاک کر دیں
نیو یارک (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی) امریکہ کے محکمۂ انصاف نے غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر ایران کی سرکاری ویب سائٹ ‘پریس ٹی وی’ سمیت تقریباً تین درجن نیوز ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
محکمۂ انصاف کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایران کی 33 ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے۔
محکمۂ انصاف کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی ایرانی ویب سائٹ امریکی تعزیرات کی خلاف ورزی کر رہی تھیں جنہیں ایرانی اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین (آئی آر ٹی وی یو) چلا رہا تھا، جب کہ تین ویب سائٹس کو کتائب حزب اللہ (کے ایچ) کی سرپرستی میں چلایا جا رہا تھا۔
کتائب حزب اللہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کا ایک گروپ ہے جسے امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی حکومت نے سرکاری تحویل میں کام کرنے والی خبروں کی متعدد ویب سائٹس کو بلاک کیا ہے، جس کی ”کوئی وجہ یا وضاحت نہیں کی گئی۔”
جن سائٹس کو آف لائن کیا گیا ہے ان میں ایران کے انگریزی زبان کے ٹیلی ویژن ‘پریس ٹی وی’، اس کا عربی چینل ‘العالم’ اور یمنی حوثی باغیوں کا سیٹیلائٹ نیوز چینل ‘المسیرہ’ شامل ہیں۔
ان ویب سائٹس پر شائع پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ ضبطگی ”گرفت میں لینے کے وارنٹ کے عین مطابق ہے” اور اس پر ایف بی آئی اور امریکی محکمۂ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی کی مہریں ثبت ہیں۔
دوسری جانب المسیرہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ ان کی ویب سائٹس گرفت میں لی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”المسیرہ اپنا مشن جاری رکھے گا اور ہماری قوم کے خلاف ہونے والی امریکی اور اسرائیلی قزاقی کے ہر اقدام کا ہر طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔”
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ‘المسیرہ’ نے نئے ڈومین کا نام اختیار کرتے ہوئے ایک نئی ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے۔ اسی طرح پریس ٹی وی نے بھی منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ کو نئی ڈومین پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ نے رپورٹ کیا کہ پریس ٹی وی بین الاقوامی خبروں کو اپنے ایرانی رہنماؤں کے زاویے کے سانچے میں ڈھال کر پیش کرتا ہے اور عام طور پر وہ امریکہ اور برطانیہ کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔
امریکہ نے ایران کی حکومت سے منسلک ویب سائٹس کی بندش کا اقدام ایسے وقت کیا ہے جب چند روز قبل ہی ایران نے مغرب کے مشہور ناقد ابراہیم رئیسی کو نیا صدر منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں 92 ویب سائٹس کو بلاک کیا تھا اور اس بندش سے متعلق کہا تھا کہ یہ ایران کے ‘اسلامی پاسداران انقلاب’ کا محافظ دستہ غیر قانونی طور پر اطلاعات کی غلط ترسیل کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
علاوہ ازیں، فرانس کے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے منگل کو رپورٹ کیا تھا کہ امریکی محکمۂ انصاف کے بیان کے مطابق، ایرانی پشت پناہی میں کام کرنے والے عراقی گروہوں اور حزب اللہ کے لبنانی عسکری سیاسی دھڑے کے زیر استعمال ڈومینز کو بھی بند کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3450 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C