امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے ‘سپلائرز’ پر پابندی عائد کر دی
👁️ 173 بار دیکھا گیا
امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے ‘سپلائرز’ پر پابندی عائد کر دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام بشمول طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کے چار سپلائرز پر پابندی لگا دی ہے۔
چار غیر ملکی کمپنیوں پر پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے پرزہ جات فراہم کرنے کا الزام ہے جن کا تعلق چین اور بیلاروس سے ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری ایک بیان کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی چاروں کمپنیاں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے لیے کام کرتی ہیں۔
محکمۂ خارجہ کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام سمیت بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کیا ہے۔
کن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی؟
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق بیلاروس میں قائم ‘منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ’ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو خصوصی گاڑیوں کے چیسس فراہم کیے ہیں۔
ان چیسس کو پاکستان کے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس (این ڈی سی) کے ذریعے بیلسٹک میزائلوں کے لیے لانچ سپورٹ آلات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
این ڈی سی میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم کیٹیگری (ایم ٹی سی آر) ون بیلسٹک میزائلز تیار کرتا ہے۔
بیان کے مطابق چین میں قائم ‘شی آن لونگ ڈی ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ’ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو میزائل سے متعلق سامان فراہم کیا ہے جس میں فلیمینٹ وائنڈنگ مشین شامل ہے۔ ان مشینز کو راکٹ موٹر کیسز کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک اور کمپنی جس پر امریکہ نے پابندی عائد کی ہے اس کا تعلق بھی چین سے ہے۔ ‘تیانجن کری ایٹو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ لمیٹیڈ’ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کیے ہیں۔ ان آلات میں اسٹر ویلڈنگ ایکوئپمںٹ اور لینیئر ایکسلیریٹر سسٹم شامل ہے۔
امریکہ کا اندازہ ہے کہ اسٹر ویلڈنگ ایکوئپمںٹ کو اسپیس لانچ وہیکلز میں استعمال ہونے والے پروپیلنٹ ٹینکوں کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کا یہ بھی اندازہ ہے کہ لینیئر ایکسلیریٹر سسٹم ٹھوس راکٹ موٹرز کے معائنے میں استعمال ہو سکتا ہے۔
محکمۂ خارجہ کے مطابق تیانجن کری ایٹو کی جانب سے بنائے گئے آلات کی خریداری پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے مقصود تھی۔ اسپارکو پاکستان کے ایم ٹی سی آر کیٹیگری ون بیلسٹک میزائلز تیار کرتا ہے۔
امریکہ نے جس چوتھی کمپنی پر پابندی لگائی ہے وہ چین کی ‘گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ’ ہے جس نے بڑے قطر کی راکٹ موٹرز کی ٹیسٹنگ کے لیے اسپارکو کو آلات فراہم کیے ہیں۔
اس کے علاوہ محکمۂ خارجہ کے مطابق اس کمپنی نے این ڈی سی کو بھی اسی طرح کی راکٹ موٹرز کی ٹیسٹنگ کے لیے آلات فراہم کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C