امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگریشن روک دی
👁️ 308 بار دیکھا گیا
امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگریشن روک دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو ) امریکی حکومت نے افغانستان، یمن اور ہیٹی سمیت 19 ممالک کے شہریوں کی امیگریشن کی درخواستوں کو روک دیا ہے۔
امریکی حکام نے بتایا کہ جون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ سفری پابندیوں کا شکار ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے لیے گرین کارڈ اور شہریت کی پروسیسنگ کو معطل کر دیا ہے۔
ان 19 ممالک میں وینزویلا، سوڈان اور صومالیہ بھی شامل ہیں۔
اعلیٰ امریکی حکام نے حال ہی میں امیگریشن کے حوالے سے پابندیوں کو انتہائی سخت کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ یہ صورت حال گزشتہ ہفتے دو نیشنل گارڈ فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد مزید خراب ہوئی ہے۔ اس فائرنگ میں ایک فوجی ہلاک ہوا جبکہ مرکزی ملزم ایک افغان شہری ہے۔
صدر ٹرمپ نے 26 نومبر کو فائرنگ کے بعد کہا تھا کہ وہ ’تمام ترقی پذیر ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ امریکی نظام مکمل طور پر بحال ہو سکے‘۔
دریں اثنا امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوئم نے نئی سفری پابندیوں کے دائرہ کار میں شامل ممالک کی فہرست کو وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر کہا، ’’میں نے ابھی صدر سے ملاقات کی ہے۔ میں ہر اس ملک پر مکمل سفری پابندی کی سفارش کر رہی ہوں، جو ہمارے ملک کو قاتلوں اور منشیات فروشوں سے بھر رہا ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے مزید ممالک کے نام نہیں بتائے۔
سفری پابندیاں فی الحال برونڈی، چاڈ، جمہوریہ کانگو، کیوبا، گنی، ایریٹریا، ایران، لاؤس، لیبیا، میانمار، سیرا لیون، ٹوگو اور ترکمانستان پر لاگو کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3438 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C