امریکی حملے میں ایران کے بریگیڈیئر جنرل غلام علی طہماسبی ہلاک
👁️ 231 بار دیکھا گیا
امریکی حملے میں ایران کے بریگیڈیئر جنرل غلام علی طہماسبی ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکی فضائی حملوں میں ایران کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ غلام علی طہماسبی، جو کرمان ایئر بیس کے کمانڈر تھے، ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق حملہ کرمان ایئر بیس اور اس کے اطراف میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں طہماسبی ہلاک ہوئے۔ وہ ایران کی فضائیہ کے سینئر افسران میں شمار کیے جاتے تھے اور کرمان ایئر بیس کی کمان سنبھال رہے تھے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں متعدد اہداف پر نئی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
سینٹکام کے مطابق یہ حملے ایران کی "بلاجواز اور مسلسل جارحیت" کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران، مغربی تہران، بندر عباس، میناب، سیریک، قشم، ہینگام، جزیرہ کیش، صوبہ فارس اور بندرگاہ گرگان سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر فضائی دفاعی نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق امریکی حملوں میں جنوبی ایران میں فضائی دفاعی نظام، ریڈار تنصیبات، کمیونیکیشن سسٹمز اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی میرین کور، فضائیہ اور بحریہ نے مشترکہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی اور نگرانی کے نظام کو ہدف بنایا۔
دوسری جانب ایرانی خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسدارانِ انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
تاہم سینٹکام نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی امریکی جنگی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر بمباری جلد روک دی جائے گی کیونکہ ایرانی رہنماؤں نے ان سے بمباری بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج نے ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل داغے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں اسرائیل شامل نہیں ہے، تاہم اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو بمباری مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع نے ایران پر بڑے حملوں کا عندیہ دیا تھا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور یہ حملے امریکی مفادات کے تحفظ اور سفارتی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جائیں گے۔
ادھر امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں 18 اہم امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کویت کے علی السالم اور احمد الجابر ایئر بیسز سمیت بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی حملوں کے جواب میں کی گئیں، تاہم امریکی سینٹکام نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حملوں سے متعلق دعوے درست نہیں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C