امریکی حملے کے جواب میں فضائی اڈہ تباہ کر دیا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
👁️ 343 بار دیکھا گیا
امریکی حملے کے جواب میں فضائی اڈہ تباہ کر دیا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
تہران/واشنگٹن (ڈیلی اردو) پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی ایرو سپیس فورس نے اس فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے مبینہ طور پر سیریک جزیرے کے ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر امریکہ کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں اس فضائی اڈے کے مقام کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
بیان کے مطابق یہ کارروائی ’امریکی فوج کی جانب سے ایک گھنٹہ قبل کی گئی جارحیت‘ کے جواب میں کی گئی۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اس کی فورسز نے ’اس فضائی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے جارحیت کا آغاز ہوا تھا‘ اور حملے کے دوران مقررہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
بیان میں حملے سے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے بھی فوری طور پر اس دعوے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کے اندر واقع ریڈار اور ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر ’دفاعی کارروائی‘ کے تحت حملے کیے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائیاں سنیچر اور اتوار کے روز ایران کے شہر گوروک اور جزیرہ قشم پر کی گئیں۔
دوسری جانب امریکی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً 11 بجے کویت میں تعینات امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے ایران کے دو بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا گیا۔
سینٹکام کے مطابق دونوں میزائلوں کو فوری طور پر تباہ کر دیا گیا اور اس واقعے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی فوج نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود امریکی افواج اپنی تنصیبات، اہلکاروں اور مفادات کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں۔
حالیہ فوجی کارروائیوں اور جوابی حملوں کے دعوؤں نے خطے میں جاری جنگ بندی اور استحکام کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور عسکری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C