امریکی فضائیہ کیلئے مہلک ترین ایف-47 طیارہ، بوئنگ کو اربوں ڈالر کا ٹھیکہ مل گیا
👁️ 134 بار دیکھا گیا
امریکی فضائیہ کیلئے مہلک ترین ایف-47 طیارہ، بوئنگ کو اربوں ڈالر کا ٹھیکہ مل گیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کو امریکی فضائیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 47 اس کے ’نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس‘ (این جی اے ڈی) کی وژن کے تحت بنانے کے لیے اربوں ڈالر کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔
این جی اے ڈی کو ایک ‘فیملی آف سسٹمز’ کی حکمت عملی قرار دیا گیا تھا جس کے مرکز میں ایک سکستھ جنریشن فائٹر ہو گا اور یہ چین اور روس کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو پائے گی۔
اس تیز رفتار سٹیلتھ طیارے ایف 47 کو صدر ٹرمپ نے اب تک کا مہلک ترین طیارہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق دنیا نے ایسا طیارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس طیارے کا پہلے ہی ایک ’ورژن‘ گذشتہ پانچ برس سے خفیہ طور پر استعمال میں ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایئرکرافٹ ’لاک ہیڈ مارٹن‘ کے ایف-22 کی جگہ لے گا، جسے جنگ میں بغیر پائلٹ کے ڈرون کے ساتھ ساتھ پرواز کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ معاہدے کی مجموعی قیمت ابھی تک نہیں بتائی گئی ہے۔
ٹرمپ نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ‘ہمارے اتحادی بار بار کالز کر رہے ہیں وہ بھی اسے خریدنا چاہتے ہیں۔’
تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ ریڈار پر نظر نہیں آئے گا، مصنوعی ذہانت سے لیس ہو گا اور ڈرونز کو بھی کنٹرول کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔
یوں یہ فضائی سفر میں تحفظ کے مسائل کا سامنا کرنے والے بوئنگ کی مصنوعات کی فروخت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
سکستھ جنریشن کے ہوائی جہاز کا ڈیزائن تاحال ایک راز بنا ہوا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق اس میں سٹیلتھ جیسی صلاحیتوں کے علاوہ اس طیارے میں اعلیٰ درجے کے سینسرز اور انجن بھی نصب ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ٹرمپ کی موجودگی میں اس طیارے کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ اور سامنے کا لینڈنگ گیئر دکھایا گیا۔
ایئر فورس کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈ آلون نے کہا کہ ‘ایف 22 کے مقابلے میں ایف 47 سستا ہو گا اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھے گا۔’
صدر ٹرمپ نے اس دوران یہ بھی کہا کہ تاحال کوئی ایسا طیارہ نہیں بنایا گیا اس سے مماثلت رکھتا ہو۔
ان کے مطابق پے لوڈ سے لے کر اس کی رفتار اور دوران پرواز اس کی حرکت یعنی پلٹنے، جھپٹنے کی صلاحیت بہت جداگانہ نوعیت کی ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج نے طیارے کے لیے نمبر 47 کا انتخاب کیا تھا، جسے انھوں نے ’خوبصورت نمبر‘ قرار دیا۔ وہ امریکہ کے 45ویں اور 47ویں صدر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جرنیلوں نے اس طیارے کے لیے یہ نام تجویز کیا ہے۔
بوئنگ کے ساتھ اس معاہدے کو لاک ہیڈ مارٹن کے لیے ایک بھاری نقصان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جب سے اسے نیوی کے لیے جدید بحری بیڑے پر رہنے والے سٹیلتھ فائٹرز بنانے کے مقابلے سے نکال دیا گیا تھا اور پینٹاگون میں کمپنی کے حوالے سے خدشات میں اس لیے بھی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اس کی جانب سے ایف 35 فائٹر جیٹ کو اپ گریڈ کرنے میں تاخیری حربے اپنائے گئے تھے۔
کمپنی کے ففتھ جنریشن ایف-35 ’جوائنٹ سٹرائیک فائٹر‘ کی فروخت بیرون ملک امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تناؤ کی وجہ سے بھی خطرہ میں پڑ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ انجینیئرنگ اور مینوفیکچرنگ ڈیولپمنٹ کنٹریکٹ 20 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہے۔ بوئنگ کی اس فتح کا مطلب یہ ہے کہ یہ جیٹ فائٹرز بنائے گی اور اربوں ڈالر کے کانٹریکٹس لے گی جو کئی دہائیوں تک رہ سکتے ہیں۔
بوئنگ کے دفاعی مصنوعات کے کاروبار کے شعبے کے سربراہ سٹیو پارکر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ہمیں امریکی ایئر فورس کے لیے سکستھ جنریشن فائٹر ڈیزائن اور بنانے کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ اس مشن کی تیاری کے لیے ہم نے اپنے ڈیفنس بزنس میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔’
کینیڈا کے ساتھ شراکت داری سے تیار کیے جانے والے اس طیارے سے متعلق کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی نے وزیر دفاع بل بلیئر سے کہا ہے کہ وہ اس کی خریداری پر نظرثانی کریں۔
پرتگال کے سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ملک امریکی حکومت کے حالیہ مؤقف کو دیکھ کر اپنے پرانے طیاروں کو تبدیل کرنے کے لیے F-35 کی خریداری پر دوبارہ غور کر رہا ہے۔
ہر F-35 کی قیمت تقریباً 85 ملین ڈالر یعنی 23 ارب پاکستانی روپے تک ہو گی۔ سپیئر پارٹس اور سپورٹ انفراسٹرکچر وغیرہ کو شامل کر کے اس کی قیمت 150 ملین ڈالر یعنی 42 ارب ڈالر پاکسانی روپے ہو جائے گی۔
اس وقت تک تقریباً 1,100 طیارے تیار کیے جا چکے ہیں اور یہ F-35s دنیا بھر میں 16 ممالک کی افواج کے زیرِ استعمال ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اب تک کئی ممالک یورپی مینوفیکچررز جیسے ’ڈسالٹ‘ اور ’ساب‘ سے طیارے خریدنے پر غور کر رہے ہیں، چاہے ان طیاروں میں F-35 کی سٹیلتھ صلاحیتوں کی کمی ہو۔
صدر ٹرمپ کے اہم اتحادی ایلون مسک اس سے قبل پائلٹ بردار طیاروں کے بارے میں اپنے شکوک کا اظہار کر چکے ہیں۔
ایلون مسک جمعے کو اس اعلان سے قبل پینٹاگون کے دورے پر تھے۔ اس دورے سے متعلق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اس کا مقصد لاگت میں کمی لانا ہے۔
ناقدین نے اس پروگرام کی لاگت اور ضرورت پر سوال اٹھایا ہے کیونکہ پینٹاگون ابھی تک اپنے موجودہ جدید ترین جیٹ F-35 کو مکمل طور پر تیاری کی دوڑ سے باہر نہیں نکلا ہے، جس پر ٹیکس دہندگان کو 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی لاگت ادا کرنا ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C