انڈین فضائیہ کے زیر انتظام جموں ايئرپورٹ میں دو بم دھماکے
👁️ 29 بار دیکھا گیا
انڈین فضائیہ کے زیر انتظام جموں ايئرپورٹ میں دو بم دھماکے
سری نگر (ڈیلی اردو/بی بی سی/وی او اے) انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جموں ایئرفورس کے ٹیکنیکل حصے میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا میں کچھ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ یہ دھماکے کسی ڈرون کے ذریعے کیے گئے ہیں تاہم انڈین فضائیہ نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔
انڈین فضائیہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس واقعے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ‘اتوار کی صبح جموں ایئر فورس سٹیشن کے تکنیکی علاقے میں دو کم شدت والے دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکے سے ایک عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا کھلے حصے میں ہوا۔’
فضائیہ نے ایک دوسری ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس واقعے میں کسی سازوسامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور سویلین ایجنسیوں کے ہمراہ جانچ جاری ہے۔
Two low intensity explosions were reported early Sunday morning in the technical area of Jammu Air Force Station. One caused minor damage to the roof of a building while the other exploded in an open area.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) June 27, 2021
دوسری جانب انڈین خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کرنے کے لیے دو ڈرونز استعمال کیے گئے تھے۔ اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اس حادثے میں دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
Two low-intensity explosions were reported early Sunday morning in the technical area of Jammu Air Force Station. One caused minor damage to the roof of a building while the other exploded in an open area. There was no damage to any equipment. Probe on: Indian Air Force pic.twitter.com/gHBEMhCt7j
— ANI (@ANI) June 27, 2021
ایجنسی نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نائب ایئر چیف، ایئر مارشل ایچ ایس اروڑا سے بات کی ہے۔ ایئر مارشل وکرم سنگھ صورتحال کا جائزہ لینے جموں پہنچ رہے ہیں۔
Two drones were used to carry out the explosions near the Jammu air base: Sources pic.twitter.com/fzDYTSCRpX
— ANI (@ANI) June 27, 2021
انڈیا کے معروف صحافی شیکھر گپتا نے اے این آئی کی نیوز کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ‘جموں میں انڈین ايئرفورس کے ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز سے بم گرائے گئے یہ انڈیا میں اس قسم کا پہلا حملہ ہے۔’
Drones used to drop bombs on IAF airport in Jammu, first of its kind attack in India@sneheshphilip reports#ThePrintDefencehttps://t.co/qH4jlag6lu
— Shekhar Gupta (@ShekharGupta) June 27, 2021
بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے رات 2 بجے ٹیکنیکل ایریا میں ہوئے جسے انڈین فضائیہ استعمال کرتی ہے۔
صحافی موہت کندھاری نے بتایا ہے کہ جموں ایئر پورٹ کی ہوائی پٹی اور ہوائی ٹریفک کنٹرول انڈین فضائیہ کے کنٹرول میں ہے جسے عام مسافروں کی پرواز کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فرانزک ٹیم نے موقع کی تفتیش کی ہے اور وہاں سے کچھ نمونے اکٹھے کیے ہیں۔
بی بی سی کے نمائندے جوگل پروہت کے مطابق اس حملے کے بارے میں تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا لیکن چونکہ فضائیہ نے اپنی ٹویٹ میں تکنیکی علاقے کا ذکر کیا ہے اس لیے یہ باعث تشویش ہے۔
جوگل کا کہنا ہے کہ اس معنی میں یہ اہم ہے کہ ٹیکنیکل ایریا فضائیہ کا مرکز ہے یا بجائے یہ کہ سب سے اہم علاقہ ہے کیوں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں تمام آلات، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز رہتے ہیں۔ اسی جگہ پر تمام ہارڈ ویئرز رکھے گئے ہیں۔ کسی فضائیہ کے اڈے پر دو اہم حصے ہوتے ہیں، ایک تکنیکی علاقے اور دوسرا انتظامی علاقہ۔ اس لحاظ سے یہ حملہ بہت سنگین ہے۔ اسے صرف دو چھوٹے دھماکوں کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔
جوگل پروہت پٹھان کوٹ حملے کی مثال دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب حملہ ہوا تو وہاں کے اعلی افسران نے کہا کہ ہم ایئر فورس ہیں اور ہمیں اپنے علاقوں کو فضائی حملوں سے بچانا ہے۔
جوگل کا کہنا ہے کہ ابھی جو خبریں کچھ جگہوں سے آرہی ہیں اور ان میں کہا جارہا ہے کہ یہ ڈرون حملہ ہے، اگر ایسا ہے تو یہ بہت گمبھیر معاملہ ہے۔
واضح سیکیورٹی لیپس
سرکردہ صحافی ارون جوشی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ دھماکے ڈرونز کی مدد سے کیے گئے ہیں یا یہ داخلی سبوتاژ کے نتیجے میں پیش آئے ہیں، دونوں صورتوں میں یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں ایئر اسٹیشن بھارت اور پاکستان کی سرحد سے صرف چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹے سخت پہرے میں رہتا ہے۔ ان کے بقول یہ واضح طور پر ایک سیکیورٹی لیپس ہے۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ نروال علاقے میں جس مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، اُس کاتعلق جموں سے ہے اور وہ اس علاقے میں مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک عہدیدار ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مُکیش سنگھ نے بتایا کہ اس شخص کے ہاتھ میں ایک تھیلہ تھا۔ جس میں موجود تقریبا پانچ کلو گرام کی کوئی مشتبہ چیز برآمد کر لی گئی ہے۔ جو دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور مشتبہ شخص سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C