ایران امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار
👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) ایران کا کہنا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں اپنی شرکت کو بحال کرنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے منگل کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں نیوز ویک میگزین کو بتایا کہ تہران جوہری معاہدے میں اپنی شرکت کو بحال کرنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے، جب وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں امریکہ نے سن 2018 میں ہونے والے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کر دیا گیا تھا۔
صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت شروع کی گئی تھی، تاہم واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کافی دنوں سے تعطل کا شکار ہیں۔
ایران اب بھی جوہری معاہدے کا حصہ ہے، تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے اس نے اپنے وعدوں میں تخفیف کر دی ہے۔
باقری کنی نے کیا کہا؟
نیوز ویک کے مطابق باقری کنی نے،خارجہ پالیسی کے حوالے سے کہا کہ تہران جوہری معاہدے میں باہمی شرکت کو بحال کرنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران چین، روس اور پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو فروغ دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
باقری کنی کا کہنا تھا کہ ایران غزہ جنگ کے پیش نظر اسرائیل کے خلاف مزید کارروائی کا بھی مطالبہ کرے گا۔
گزشتہ ہفتے بائیڈن انتظامیہ نے کہا تھا کہ امریکہ اپنے نئے صدر کے تحت ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مئی میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی موت کے بعد باقری کنی قائم مقام وزیر خارجہ بنے تھے۔
اس کے بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کو نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ پزشکیان قدرے ایک اعتدال پسند رہنما خیال کیے جاتے ہیں، جنہوں نے ایک عملی خارجہ پالیسی کو فروغ دینے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ سن 2015 کے جوہری معاہدے میں شامل عالمی طاقتوں کے ساتھ تناؤ کو کم کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C