ایران آبنائے ہرمز کھولے ورنہ پہلے سے بھی شدید بمباری، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 264 بار دیکھا گیا
ایران آبنائے ہرمز کھولے ورنہ پہلے سے بھی شدید بمباری، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ کھولا، تو اسے ماضی قریب کے مقابلے میں زیادہ شدید امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ کا یہ تازہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی طرف پیش رفت کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے اسنا نے ملکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بدھ کے روز بتایا کہ تہران واشنگٹن کی جانب سے بھجوائی گئی نئی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور اس پر اپنا رد عمل اس تنازعے میں ثالثی کرنے والے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچائے گا۔
صدر ٹرمپ نے آج بروز بدھ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے اور تیل اور گیس کی ترسیل بھی بحال ہو سکتی ہے، تاہم یہ سب کچھ ایران کی جانب سے اسے تجویز کردہ معاہدہ قبول کر لینے سے مشروط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے اتفاق نہ کیا تو بمباری دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
امریکی صدر کا یہ بیان اپنے وقت کے لحاظ سے اس لیے بھی اہم ہے کہ بدھ کے روز ہی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کے بعد ایران جنگ میں فوری اور جامع جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو اس تنازعے پر گہری تشویش ہے اور صرف مذاکرات ہی اس مسئلے کا حل ہیں۔
چین کے ایران کے ساتھ قریبی معاشی اور سیاسی تعلقات اسے ایک اہم کردار دیتے ہیں، جبکہ واشنگٹن بیجنگ پر زور دے رہا ہے کہ وہ تہران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دینے پر آمادہ کرے۔
ادھر صدر ٹرمپ نے عالمی وقت کے مطابق منگل کی رات اعلان کیا تھا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی بحری جہازوں کی رہنمائی کے لیے شروع کیے گئے’پروجیکٹ فریڈم‘ کو اس لیے عارضی طور پر روک رہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے امکانات کو پرکھا جا سکے۔
اگرچہ اس تنازعے میں فائر بندی بڑی حد تک برقرار ہے، تاہم پیر کے روز اس سمندری راستے کو کھلوانے کی امریکی کوششوں کے دوران جھڑپوں کی رپورٹیں بھی ملی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C