ایران برطانیہ کشیدگی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے: جرمن وزیر خارجہ
👁️ 173 بار دیکھا گیا
ایران برطانیہ کشیدگی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے: جرمن وزیر خارجہ
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ خلیج فارس میں تجارتی بحری جہازوں کو تحویل میں لینے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا جو جنگ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایک برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے اور دوسرے بحری جہاز کو عارضی تحویل میں لینے سے خلیج فارس میں صورت حال پہلے سے انتہائی سنگین اور خطرناک ہوگئی ہے جو جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
ہائیکو ماس نے کہا کہ کسی فوجی محاذ آرائی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ سب کا سراسر نقصان ہوگا کیونکہ یہ فوجی تصادم قابو سے باہر بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی رہنماﺅں پر زور دیا کہ صورتحال کو کشیدہ ہونے سے روکیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی کوشش ہے کہ مسئلے کو سمجھداری اور عقل مندی کے ساتھ سفارتی طور پر حل کیا جائے۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانیہ کے 2 بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا ہے جن میں سے ایک کو کچھ دیر میں چھوڑ دیا گیا اور دوسرے پر بدستور قبضہ برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C