ایران: روسی صحافی اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار، ماسکو میں ایرانی سفیر طلب
👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران: روسی صحافی اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار، ماسکو میں ایرانی سفیر طلب
تہران + ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایران میں روسی خاتون صحافی کو اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ روس نے ایرانی سفیر کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تہران میں روسی سفارت خانے کے ترجمان آندرے گانینکو کا کہنا تھا کہ مشن کی جانب سے گرفتار صحافی تک قونصلر رسائی کی درخواست کردی گئی ہے۔ انہوں نے گرفتار صحافی کی والدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘خاتون صحافی پر اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تہران میں روسی سفارت خانے کے مطابق پاسداران انقلاب نے روسی خاتون صحافی یولیا یوزک کو ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا اور اس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
فارسی ریڈیو ‘فردا’ کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب نے خاتون صحافی یولیا یوزک کو روسی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعاون کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے۔
ریڈیو نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ خاتون صحافی یوزیک کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس یونٹ نے حراست میں لیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کی شناخت یولیا یوزیک کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ انہیں تہران میں گرفتار کر کے 3 اکتوبر کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور عدالت میں اگلی سماعت 5 اکتوبر کو مقرر کردی گئی ہے۔ یولیا یوزین کو ان کے ہوٹل سے ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا تھا اور انہیں اپنے اہل خانہ سے مختصر رابطے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے تہران میں ایک روسی خاتون صحافی کی گرفتاری پر ماسکو میں ایرانی سفیر کو طلب کر کے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق حکومت نے ماسکو میں ایرانی سفیر کو تہران میں خاتون صحافی کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا کہنا تھا کہ ‘ایران کے سفیر کو وزارت خارجہ میں صورت حال پر فوری وضاحت اور صحافی یولیا یوزیک کو حاصل حقوق کو یقینی بنانے کے لیے دعوت دی گئی تھی’۔
ماریا زخاروا نے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کیں تاہم دونوں ممالک شام سمیت دیگر معاملات پر قریبی اتحادی ہیں اور پہلی مرتبہ ایسا موقع آیا ہے جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کو وضاحت دے رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ثنائی نے روسی نائب وزیر خارجہ ایگو مورگلوو کو بتایا کہ یولیا یوزیک کو پولیس کی جانب سے پوچھے گئے چند سوالات کے بعد ‘جلد’ ہی رہا کردیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار 38 سالہ خاتون صحافی روس کے اخبار نیوز ویک سمیت مختلف اخبارات کے لیے کام کرتی رہی ہیں اور ایران سے رپورٹنگ بھی کرتی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C