05/October/2024

ایران: مازندران سے داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران: مازندران سے داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

ایران: مازندران سے داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

تہران (بیورو رپورٹ) ایرانی صوبہ مازندران کے شہر نوشہر میں پولیس نے کارروائی کے دوران داعش کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یرانی صوبہ مازندران کے شہر نوشہر کی پولیس نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دولت اسلامیہ (داعش) کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دہشت گرد ایران کے ساحلی شہر نوشہر میں ایک مصروف سیاحتی کمپلیکس میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ایرانی میڈیا نے وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق تحقیقات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C