ایران میں فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، 6 نئے کمانڈرز مقرر
👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، 6 نئے کمانڈرز مقرر
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اہم عہدوں پر نئی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جنرل اسٹاف، پاسداران انقلاب اور بسیج فورس کی اعلیٰ قیادت میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 6 نئے فوجی کمانڈرز کا تقرر کیا گیا ہے۔ ان میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
میجر جنرل پائلٹ علی عبداللہی کو مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، جو ایرانی مسلح افواج کی مختلف شاخوں کے درمیان آپریشنل رابطے اور کوآرڈی نیشن کا اہم مرکز ہے۔
دوسری جانب بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی کو ترقی دے کر میجر جنرل بنایا گیا اور انہیں پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر ان چیف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مصطفیٰ ایزدی کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
ریئر ایڈمرل علی عظمایی کو پاسداران انقلاب کی بحریہ کی کمان سونپی گئی ہے، جبکہ حسین طائب کو بسیج فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کیومرث حیدری کو مسلح افواج کے نئے چیف آف اسٹاف علی عبداللہی کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
ایران میں فوجی قیادت کی یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حالیہ ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے بعد تہران کو متعدد سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے اور جنگ کے دوران کئی اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد عسکری قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
11/August/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای سے سات گھنٹے ملاقات، ’مکمل صحت مند تھے‘، ایرانی صدر کا دعویٰ
11/August/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام کے شہر کوبانی میں کرفیو نافذ، سیکیورٹی حکام کا شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم
11/August/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
شام کے جوہری مواد کی منتقلی پر امریکا اور اسرائیل سے اتفاق، آئی اے ای اے کو ذمہ داری سونپنے کی تیاری
11/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران میں فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، 6 نئے کمانڈرز مقرر
11/August/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورس کے 71 جعلی دفاتر بند،ڈرون اڑانے پر دہشگردی قوانین کے تحت کاروائی کا اعلان
10/August/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26204 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15455 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11747 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9034 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4937 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4667 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C