ایران میں گزشتہ برس 31 خواتین سمیت 975 افراد کو سزائے موت دی گئی
👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران میں گزشتہ برس 31 خواتین سمیت 975 افراد کو سزائے موت دی گئی
اوسلو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) ایران میں 2024ء کے دوران کم از کم 975 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ انسانی حقوق کے دو گروپوں کے مطابق ایران میں یہ سزا دیے جانے کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ برس کم از کم 975 افراد کو سزائے موت دی گئی۔
ناروے میں قائم ’ایران ہیومن رائٹس‘ (آئی ایچ آر) اور فرانس کے گروپ ‘ٹوگیدر اگینسٹ دی ڈیتھ پینلٹی‘ (ای سی پی ایم) کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 2008 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے، جب آئی ایچ آر کی جانب سے ایران میں سزائے موت کا ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔
دونوں گروپوں کی طرف سے ایک مشترکہ رپورٹ میں ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ سزائے موت کو ‘سیاسی جبر کے مرکزی ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور یہ کہ یہ اعداد و شمار اسلامی جمہوریہکی جانب سے 2024 میں سزائے موت کے استعمال میں ہولناک اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔
آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت سزائے موت کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ کے طور پر استعمال کر رہی ہے تاکہ وہ اقتدار پر اپنی گرفت برقرار رکھ سکے۔
ہر روز اوسطاﹰ پانچ افراد کو پھانسی
انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا خطرہ بڑھنے کے بعد سال کے آخری تین مہینوں میں ہر روز اوسطاﹰ پانچ افراد کو پھانسی دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس پھانسی دیے جانے کے ریکارڈ شدہ واقعات میں 2023 کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سال 834 افراد کو پھانسیاں دی گئی تھیں۔
سزائے موت پانے والے 975 افراد میں سے چار افراد کو سرعام پھانسی دی گئی۔ اس کے علاوہ 31 خواتین کو بھی یہ سزا دی گئی، جو گزشتہ 17 سالوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
چین کے بعد ایران دنیا میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والا ملک ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں ایرانی حکام پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ عوام میں خوف پیدا کرنے کے لیے سزائے موت کا استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر 2022ء میں ملک گیر مظاہروں کے بعد۔
ایران میں، جن جرائم میں سزائے موت دی جاتی ہے، ان میں قتل، عصمت دری اور منشیات سے جڑے جرائم شامل ہیں لیکن ساتھ ہی مبہم الفاظ میں ”زمین پر بدعنوانی‘‘ اور ”بغاوت‘‘ جیسے الزامات بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کا استعمال مخالفین کے خلاف کیا جاتا ہے۔
آئی ایچ آر کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال ایران کم از کم 121 افراد کو سزائے موت دے چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C