ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرا دی، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 471 بار دیکھا گیا
ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرا دی، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات ہیں کہ واشنگٹن نے تہران کو اسخت شرائط پر مبنی ایک امن تجویز بھی ارسال کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مجوزہ معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا رد و بدل مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے کھولنے کے عمل میں مزید تاخیر کا باعث بن سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز اور مشہور امریکی نیوز ویب سائٹ Axios سمیت بین الاقوامی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو ایک نیا اور نسبتاً زیادہ سخت فریم ورک بھیجا ہے، تاہم فوری طور پر اس کی تفصیلات واضح نہیں ہوئیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے ان کی اولین ترجیحات میں ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنا اور آبنائے ہرمز میں عائد پابندیوں کو ختم کر کے عالمی تجارتی راستے کو بحال کرنا شامل ہیں۔
ٹرمپ نے ہفتے کی شب فاکس نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں اپنی بہو لارا ٹرمپ کو بتایا، ’’میرے لیے سب سے اہم ضمانت یہ ہے کہ کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس پر اتفاق کیا ہے، اور یہ بہت دلچسپ بات تھی۔‘‘
ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام جیسے معاملات پر بامعنی مذاکرات شروع کرنے سے پہلے تقریباً 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی بحالی چاہتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، تہران نے ٹرمپ کے اس دعوے کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیا ہے کہ اس کا افزودہ یورینیم ختم کر دیا جائے گا۔
مزید برآں، تہران نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق کسی بھی معاہدے میں لبنان کو شامل کیا جائے، جہاں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ بیروت نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی پیش قدمی کے دوران ’’زمین جلا دینے کی پالیسی‘‘ اختیار کی اور مزید فضائی حملے کیے، جن کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ گروہ حزب اللہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔
دوسری جانب، جہاں ٹرمپ اور امریکی حکام پہلے اس بات کا اشارہ دے رہے تھے کہ معاہدہ قریب ہے، وہیں فاکس نیوز سے اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے ممکنہ فوجی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔
انہوں نے کہا، ’’مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔ ہم آہستہ آہستہ وہ حاصل کر رہے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، اور اگر ہمیں اپنی مطلوبہ چیز نہ ملی تو پھر معاملہ کسی اور طریقے سے انجام تک پہنچے گا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2983 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C