ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
👁️ 423 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
تہران (ڈیلی اردو)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا اعلان کر دیا۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ ان کے قاتلوں سے ضرور لیا جائے گا۔
یہ پیغام سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر کے دستخط سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے پہلے روز ہلاک ہوگئے تھے۔ ان حملوں میں ان کے خاندان کے بعض افراد سمیت ایران کے متعدد اعلیٰ حکام بھی ہلاک ہوئے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات 4 سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہوں گی، جبکہ عراق کے بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی سوگ کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C