ایران نے سنگین غلطی کی، بھرپور جواب دیں گے، اسرائیلی فوج
👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران نے سنگین غلطی کی، بھرپور جواب دیں گے، اسرائیلی فوج
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے حالیہ حملوں کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے ’’سنگین غلطی‘‘ کی ہے، جبکہ اسرائیلی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ مستقبل کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈفرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ’’دہشت گرد حکومت‘‘ نے ایک سنگین غلطی کی ہے اور اسرائیل اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوجی چیف آف اسٹاف صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں جبکہ مختلف اہداف کے خلاف کارروائیوں کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی فوج لبنان بھر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
بعد ازاں اسرائیلی آرمی چیف نے بھی ایران کے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج مکمل تیاری کی حالت میں ہے اور حکم ملتے ہی دشمن کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کیے، جنہیں تہران نے جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا جواب قرار دیا۔
یاد رہے کہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے خبردار کیا تھا کہ ایران اس کارروائی پر خاموش نہیں رہے گا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون، ایران پر جوابی حملے سے گریز کا مشورہ
08/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران نے سنگین غلطی کی، بھرپور جواب دیں گے، اسرائیلی فوج
08/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے
08/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، راکٹوں کے جواب میں کارروائی کا اعلان
07/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران سے معاہدے سے پہلے پابندیاں اور منجمد اثاثے بحال نہیں ہونیگے، امریکی صدر
07/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں فائرنگ، ایک ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور مارا گیا
07/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8801 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4498 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3222 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2384 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2067 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1872 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C