ایران کو قابو میں رکھنے کیلئے فضائی حملے کیے، امریکی صدر
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ایران کو قابو میں رکھنے کیلئے فضائی حملے کیے، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی ڈبلیو) صدر جو بائیڈن نے امریکی کانگریس کو بتایا کہ انہوں نے ایران کے طرف سے درپیش خطرات کو روکنے کے مقصد سے ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کا حکم دیا تھا۔
صدر جو بائیڈن نے شام اور عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کا دفاع کیا ہے۔ منگل کے روز امریکی کانگریس کو بھیجے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ ایران کے طرف سے درپیش خطرات کو روکنے کے مقصد سے بمباری کا حکم دیا تھا۔
امریکا نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اس نے گزشتہ دنوں شام اورعراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر اس لیے فضائی حملے کیے تاکہ عسکریت پسند اور تہران امریکی شہریوں اور تنصیبات پر مزید حملے یا حملے کرنے میں مدد نہ کرسکے۔
دراصل اگر کوئی ملک اپنے دفاع میں کسی کے خلاف مسلح حملہ کرتا ہے تو اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفعہ 51 تحت اس اقدام کے بارے میں پندرہ رکنی سلامتی کونسل کو فوراً آگاہ کرنا پڑتا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ ان حملوں میں ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن کا عسکریت پسند عراق میں امریکی اہلکاورں اور تنصیبات کے خلاف ڈرون اور راکٹ حملوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کو ارسال کردہ خط میں کہا،”یہ فوجی کارروائی مذکورہ خطرے کو ناکام بنانے کے لیے تمام غیر فوجی متبادل ناکام ہوجانے کے بعد کی گئی۔ اس کا مقصد صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانا اور مزید حملوں کو روکنا تھا۔”
جو بائیڈن کی وضاحت
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی شام اور عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا دفاع کیا۔ منگل کے روز کانگریس کو ارسال کردہ ایک خط میں انہوں نے کہا،”مزید خطرات یا حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اگر ضرورت محسوس کی گئی اور مناسب سمجھا گیا تو امریکا مزید کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔”
صدر جو بائیڈن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انہوں نے شام اور عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 27 جون کو بمباری کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ ایران کی طرف سے درپیش خطرات کو روکا جاسکے۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد امریکی اہلکاروں کا دفاع اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا، امریکا اور اس کے اتحادیوں پر ہونے والے مسلسل حملوں کو روکنا اور ایران کو خطے میں امریکی مفادات پر حملوں سے باز رکھنا تھا۔
امریکی افواج پر 34 راکٹ حملے
امریکی فضائی حملوں کے جواب میں شام سے امریکی فوج پر راکٹ حملے کیے گئے۔ ایک امریکی فوجی عہدیدار نے منگل کے روز بتایا کہ ان حملوں کے دوران تقریباً 34 راکٹ فائر کیے گئے لیکن کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
صدر جو بائیڈن نے امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے نام خط میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل، 18 اپریل اور 3 مئی کو بلد فوجی اڈے پر،4 اپریل کو بغداد کے قریب سفارتی انکلیو اور 24 مئی کو عین الاسد ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کیے گئے۔ اس کے علاوہ 14 اپریل کو اربیل میں امریکی تنصیبات پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جبکہ 8 مئی کو بشور ایئر بیس اور 10 مئی کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا گیا۔
امریکی صدر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے امریکا اور اتحادی افواج کے اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کے بعض اراکین نے کانگریس سے باضابطہ منظوری کے بغیر ان فضائی حملوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حملوں سے قبل صدر بائیڈن کو کانگریس سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C