01/May/2026

ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں

👁️ 136 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں

ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں اور فضائی فائر کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔

 

ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم “واحد آن لائن” کے مطابق یہ آوازیں شہر کے مشرقی علاقوں، خصوصاً پارس اور حکیمیہ میں سنی گئیں، جبکہ عینی شاہدین نے بعض آوازوں کو طیارہ شکن سرگرمی قرار دیا۔

 

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کے روز تہران کے مختلف حصوں میں پرواز کرنے والے چھوٹے جاسوس ڈرونز کو نشانہ بنایا۔

 

رپورٹس کے مطابق شہر کے مغربی، وسطی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بھی فضائی دفاعی فائر کی آوازیں سنائی دیں، تاہم تاحال ایرانی حکام کی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

واقعے کی نوعیت اور تفصیلات سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C