15/April/2026

باجوڑ: داعش خراسان کے حملے میں پاک فوج کا اہلکار ہلاک

👁️ 189 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ: داعش خراسان کے حملے میں پاک فوج کا اہلکار ہلاک

باجوڑ: داعش خراسان کے حملے میں پاک فوج کا اہلکار ہلاک

خار (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند میں خرو شاہ کرکٹ گراؤنڈ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے میں پاک فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہو گیا۔

 

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت رحمان یوسف ولد مسعود جان کے نام سے ہوئی ہے، جو چھٹی پر اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

 

بعد ازاں شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C