بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
👁️ 389 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف شہروں کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات میریان کے علاقے میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ متعلقہ اداروں نے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بھی بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق پشاور دھماکے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C