18/December/2021

باجوڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

باجوڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

راولپنڈی (کاشف محمود) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ  میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع باجوڑ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد غفور عرف جلیل تحریک طالبان پاکستان کے سابق نائب امیر مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد غفور کئی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ اُس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C