01/February/2022

بلوچستان: بولان سے بلوچ لبریشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: بولان سے بلوچ لبریشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار

بلوچستان: بولان سے بلوچ لبریشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بولان میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گرد محمد غوث عرف غوثیہ کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، پراما کارڈ، نٹ بولٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ہرنائی سے بولان کے علاقے مچھ آرہا تھا، جہاں اس کا تخریب کاری کا ارادہ تھا۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C