02/November/2021

بلوچستان: خاران میں دھماکا، 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

👁️ 34 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: خاران میں دھماکا، 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

بلوچستان: خاران میں دھماکا، 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران کے چیف چوک پر بم دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے چیف چوک پر عین اس وقت دھماکا ہوا جب عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے سے شدید زخمی ہونے والے 4 افراد کو ضروری طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا اور دہشت گردی کی اس کارروائی کے لئے 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C