بلوچستان: خضدار جانے والی بس کو حادثہ، 20 زائرین ہلاک، 50 زخمی
👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار جانے والی بس کو حادثہ، 20 زائرین ہلاک، 50 زخمی
خضدار (نمائندہ ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں زائرین کو لے جانے والی ایک بس کے حادثے میں کم از کم 20 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔
پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کو لے جانے والی بس کو حادثہ آج جمعہ کی صبح پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں 50 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والی یہ بس صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں ایک صوفی بزرگ کے مزار کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کو لے کر واپس آ رہی تھی۔ حکام کے مطابق ضلع خضدار کے شہر کوری کے قریب بس کا ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب ایک موڑ مڑتے ہوئے بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ بس الٹ گئی۔
ایک مقامی پولیس افسر حفیظ اللہ مینگل نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ امدادی اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ایک قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔
ہلاک افراد میں میں دو سگے بھائی اور ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں جبکہ 48 زائرین زخمی ہیں۔
بعدازاں ضلعی انتظامیہ نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لیویز، ایدھی ایمبولینسز اور دیگر ذرائع سے ان کے آبائی علاقے دادو روانہ کردیں۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا گیا
مرنے والوں میں محمد آصف، مہر دل، نظام الدین، اسد علی، حافظ محمد ہاشم علی، مراد عاطف علی، نثار احمد، جاوید علی، زین العابدین، عاشق علی، سجاد علی، سہیل احمد، منیر احمد ،احسان علی، امان اللہ، عبدالحفیظ شامل ہیں جبکہ مرنے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق زخمیوں اور مرنے والوں کو خضدار کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی سبب ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان میں ٹریفک قوانین پر پابندی نہ کیے جانے اور سڑکوں کی صورتحال مناسب ہونے کے سبب ٹریفک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جن میں انسانی جانوں کا بھی زیاں ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C