14/August/2021

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی پنجگور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی پنجگور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی پنجگور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجگور میں انٹیلی جنس اطلاع پر کیے گئے ایک آپریشن میں کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد یوم آزادی پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C