26/September/2026

بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ

بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ

کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور دُکّی میں دہشتگردوں کے مختلف حملوں کے دوران بگٹی امن فورس کی جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ فائرنگ کے واقعات میں امن فورس کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب دُکّی میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کے دوران مشینری نذرِ آتش کرنے کے ساتھ 18 مزدوروں کو اغوا کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ضلع کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کی رہائش گاہ کو مسلح دہشتگردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم بگٹی امن فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا تعاقب کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کارروائی میں بگٹی امن فورس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ڈیرہ بگٹی ہی میں ایک نجی کمپنی کے کیمپ پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا، تاہم وہاں موجود امن فورس اور سکیورٹی اہلکاروں کی مزاحمت کے باعث حملہ آوروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ امن فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع لورالائی کی تحصیل دُکّی میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود تعمیراتی مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیا اور وہاں کام کرنے والے 18 مزدوروں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ علاقوں میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کی جانب سے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور حملوں میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ واقعات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C