بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
👁️ 26 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
راولپنڈی(ڈیلی اردو) بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں سکیورٹی فورسز نے تین الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 8 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور اسلحہ، گولہ بارود سمیت 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 17 اکتوبر 2026 کو دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔ بیان میں ہلاک ہونے والوں کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے سے وابستہ قرار دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں دہشت گردوں نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بیان کے مطابق ضلع نوشکی میں ایک مشتبہ ٹھکانے کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
اسی طرح خضدار میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوا، جبکہ وہاں سے 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں علاقوں میں مزید مشتبہ عناصر کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C