بلوچستان: کوئٹہ میں لاپتا افراد کے اہلخانہ کا احتجاجی مظاہرہ
👁️ 166 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں لاپتا افراد کے اہلخانہ کا احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں قائم لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز چینل کے مطابق مظاہرے کے دوران لاپتا افراد کے اہل خانہ اور ورثا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے مطالبات درج تھے، احتجاج کی قیادت نصراللہ بلوچ اور ماما قدیر نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وی بی ایم پی کے رہنماؤں نے کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت عالمی برادری کو دھوکا دینے کے لیے ایسی کمیٹیاں تشکیل دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مظالم کی ہمیشہ حمایت کرنے والے سرفراز بگٹی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاپتا ڈاکٹر اسمٰعیل کے 72 گھنٹے میں بازیاب نہ ہونے کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں میں بائیکاٹ کرنے کا انتباہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ گمشدگی انتہائی قدم اور سمجھ سے بالاتر ہے۔
ڈاکٹر اسماعیل کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ایک کورس میں شرکت کے لیے کراچی میں تھے۔ انہیں مبینہ طور پر طارق روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے 15 افراد نے اٹھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے عدالت سے رجوع کرنے کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7447 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C