بلوچستان کے مختلف علاقوں میں افغان طالبان کے پرچموں کی فروخت
👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں افغان طالبان کے پرچموں کی فروخت
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے علاوہ بعض دیگر علاقوں میں افغان طالبان کے پرچم فروخت کے لیے نظر آ رہے ہیں۔
کچلاک میں بعض ریڑھیوں اور دکانوں پر افغان طالبان کے پرچم دکھائی دیتے ہیں۔
https://twitter.com/SKMuhammad1/status/1425400458194083842?s=19
ادھر وزیرستان سے متصل بلوچستان کے سرحدی ضلع ژوب میں ایک دکان پر افغان طالبان کے پرچموں کی موجودگی کی تصویر سماجی رابطوں کی میڈیا پر گردش کرتی ہوئی نظر آئی ہے۔
بلوچستان کے شہر ژوب میں مرغی چوک داؤد مارکیٹ میں طالبان کا جھنڈا سرعام فروخت ہورہاھے ۔۔۔ساتھ میں پاکستانی جھنڈا بھی فروخت ہورہا ہے ۔۔۔ انتظامیہ ایکشن لے@niazbeen93 @Olasyaar007 @AWGoraya pic.twitter.com/ZvF9Tng1OQ
— Civilian Khan (@CivilianKhan) August 10, 2021
جب بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو سے فون پر رابطہ کر کے مختلف علاقوں میں افغان طالبان کے پرچموں کی فروخت کے حوالے سے پوچھا گیا تو اُنھوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کریں گے۔
کچلاک کہاں واقع ہے؟
کچلاک ضلع کوئٹہ کا حصہ ہے اور یہ کوئٹہ شہر کے شمال میں 20 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس علاقے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں جہاں ایک ریڑھی اور دکان پر 14 اگست کی مناسبت سے پاکستانی پرچم بڑی تعداد میں نظر آ رہے ہیں وہاں ان کے ساتھ افغان طالبان کے پرچم بھی موجود ہیں۔
بی بی سی نے اس بات کی تصدیق کے لیے کہ واقعی کچلاک میں افغان طالبان کے پرچم فروخت ہورہے ہیں یا نہیں، بعض مقامی لوگوں سے رابطہ کیا تو اُنھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ افغان طالبان کے پرچم فروخت ہو رہے ہیں۔
سابق سوویت یونین کی افغانستان میں مداخلت کے بعد بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد آئی تھی۔
ان میں سے بہت سارے لوگ مختلف اوقات میں افغانستان واپس چلے گئے لیکن اب بھی جن علاقوں میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے ان میں کچلاک کا علاقہ بھی شامل ہے۔
اسی طرح ژوب کے حوالے سے بھی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جس میں ژوب کے بازار میں ایک دکان پر افغان طالبان کے پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔
ژوب کوئٹہ کے شمال مشرق میں ایک سرحدی ضلع ہے جس کی سرحدیں وزیرستان کے علاوہ افغانستان سے بھی ملتی ہیں۔
جب 90 کی دہائی میں افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئی تھی تو اس وقت بھی جہاں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ان کی حمایت میں مظاہرے ہوئے تھے وہاں ان کے پرچم اور ان کے ترانوں پر مشتمل آڈیو کیسٹس اور رسالے فروخت ہوتے رہے ہیں۔
اسی طرح افغانستان میں جب امریکہ اور نیٹو ممالک کی افواج نے طالبان کے خلاف حملوں کا آغاز کیا تو اس وقت ان حملوں کے خلاف بھی مظاہرے ہوئے تھے۔
تاہم امریکی اور نیٹو افواج کے حملوں کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کے پرچم اور دیگر اشاعتی مواد نظر آنے کا سلسلہ بند ہو گیا تھا۔
اب جبکہ طالبان، امریکی اور نیٹو افواج کی واپسی کے بعد دوبارہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں کنٹرول حاصل کر رہے ہیں تو ان کے پرچم ریڑھیوں اور دکانوں پر فروخت کے لیے نظر آ رہے ہیں۔
سرکاری حکام کا کیا کہنا ہے؟
جب بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو سے فون پر رابطہ کر کے ان سے مختلف علاقوں میں افغان طالبان کے پرچموں کی فروخت کے حوالے سے پوچھا گیا تو اُنھوں نے کہا کہ ایسی بات ان کے علم میں نہیں ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو افغان طالبان کے پرچم فروخت کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فلاحی تنظیم کا مانیٹرنگ آفیسر اغوا، تھانہ پنگ پر کواڈ کاپٹر حملہ ناکام
14/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکا میں فضائی نظام کا بڑا تعطل، ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روک دی گئی، ہزاروں مسافر متاثر
14/November/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
عالمی فوجداری عدالت کا افغانستان سے متعلق تحقیقات کا دائرہ محدود، طالبان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ
14/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لندن : ایرانی صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی، جاسوسی کے الزام میں دو ایرانی شہری مجرم قرار
13/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی نگرانی کا بحران گہرا، آئی اے ای اے نے اصفہان کی تنصیب تک رسائی کا مطالبہ کردیا
13/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لنڈی کوتل کا رہائشی کالعدم تنظیم کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، تین روزہ ریمانڈ منظور
13/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26463 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15689 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11992 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9369 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7637 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5633 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C