بلوچستان: ہوشاب میں بارودی مواد کی تنصیب کے دوران دھماکا، 3 حملہ آور ہلاک، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہوشاب میں بارودی مواد کی تنصیب کے دوران دھماکا، 3 حملہ آور ہلاک، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دھماکے کے نتیجے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ترجمان کے مطابق ہوشاب کے علاقے بالگتر میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور بارودی مواد کی ترسیل و تنصیب کے دوران دھماکے کا شکار ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے اور ہلاک افراد کی شناخت نبی داد، شاہ جہاں اور عادل کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع کیچ حسین جان بلوچ نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ ہوشاب کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے کار میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار پہنچ گئے اور لاشوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا یا سڑک کنارے نصب کیے گئے بم کے نتیجے میں یہ دھماکا ہوا، ہم اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
22/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی فوجی معاونت دینے کا اعلان
22/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15569 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11855 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9165 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7448 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5241 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C