بنوں خودکش حملہ: پاکستان کا طالبان حکومت سے حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں خودکش حملہ: پاکستان کا طالبان حکومت سے حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ 26 نومبر 2023 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے والے کالعدم تنظیم کے اہم ترین کمانڈر حافظ گل بہادر کو پاکستان کے حوالے کرے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان میں افغان ناظم الامور کو طلب کیا اور پاکستان میں عسکری سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تمام دہشت گرد گروہوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر قابل تصدیق کارروائیاں کی جائیں، حافظ گل بہادر کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا جائے، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکا جائے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل افغان خودکش بمبار نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک جبکہ تین جوانوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنوں خودکش حملے میں دو زخمی فوجی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے فوجی اہلکاروں کی شناخت چوہدری ثنا اللہ اور سہیل خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا ’26 نومبر کو موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے بنوں ضلع کے جنرل علاقے بکہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک، سات زخمی اور تین فوجی بھی زخمی ہوئے۔ خودکش حملہ آور افغان شہری نکلا۔
بیان کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا۔ دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔ رابن اللہ 26 نومبر کو افغان شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخل ہوا۔
دوسری جانب حافظ گل بہادر کی دہشت گرد تنظیم نے بھی بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C