بنوں سے اغواء ہونے والے واپڈا اہلکاروں کی ویڈیو جاری، مغویوں نے حکومت سے بازیابی کی اپیل کردی
👁️ 333 بار دیکھا گیا
بنوں سے اغواء ہونے والے واپڈا اہلکاروں کی ویڈیو جاری، مغویوں نے حکومت سے بازیابی کی اپیل کردی
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود سے اغواء کیے گئے واپڈا کے پانچ ملازمین کی ویڈیو نامعلوم مقام سے جاری کردی گئی ہے، جس میں مغویوں نے اپنی جان کو خطرہ لاحق قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو میں مغوی اسسٹنٹ لائن مین نقیب الرحمن نے کہا کہ “ہماری جان کو خطرہ ہے، حکومت ہماری بازیابی کے لیے اقدامات اٹھائے۔ ہمیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ہم پر بہت سختیاں ڈالی جا رہی ہیں۔ اب ہمیں مارنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے اور ہمیں سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔”
مغوی اہلکاروں نے مزید کہا کہ وہ حکومت اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں اغواء کاروں کے قبضے سے بازیاب کرایا جائے۔
یاد رہے کہ چار روز قبل تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ پیر دل خیل سے واپڈا ٹیم بجلی کی مرمت میں مصروف تھی کہ اسی دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مسلح افراد نے حملہ کر کے پانچ اہلکاروں کو ڈرائیور سمیت اغواء کرلیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مغویوں کی شناخت ڈرائیور عدنان، نقیب الرحمن، فرہاد، عبدالوہاب اور جاویداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C