17/June/2026

کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

 

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی کے حساس مقامات پر دہشت گرد کارروائیوں کے لئے اپنے باقی ساتھیوں کی آمد کا انتظار کر رہے تھے، ملزمان میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے عمران خان عرف شوکت ولد میاں بخش،ظہیر احمد ولد حمل خان اور محمد ریاض ولد عبدالقدوس جبکہ ٹی ٹی پی کے دو کارندے حجت اللّٰہ ولد ولی اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ ولد بخت حسین شامل ہیں۔

 

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گرفتار دہشت گردوں نے سال 2024 میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کیمپ میں ٹریننگ حاصل کی اور کمانڈر ہدایت اللّٰہ کی ہدایت پر حال ہی میں کراچی آئے تھے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کی ریکی مکمل کرکے کمانڈر ہدایت اللّٰہ کو بھیجی تھی، ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، 5 گولیاں، چیمبر لوڈ میگزین، 21 گولیاں اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C