ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
پیرس (ڈیلی اردو) فرانس میں ایویاں لے باں کے سیاحتی قصبے میں جاری صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کی سمٹ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل 16 جون کے روز صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایران میں ’’حکومتی تبدیلی کے بارے میں کبھی پروا نہیں کی‘‘ تھی۔
ایویاں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اس بات کو کبھی اہمیت نہیں دی تھی کہ اسلامی جمہوریہ کے طور پر ایران میں حکومت تبدیل ہونا چاہیے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی لیکن کسی بھی طرح جیسے آ تو گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ’’میں نے کبھی اس بات کو وقعت نہیں دی تھی کہ ایران میں حکومت تبدیل ہونا چاہیے۔ لیکن میرا اندازہ ہے کہ آپ بھی دیکھ رہے ہیں کہ حکومت تبدیل تو ہو گئی ہے۔‘‘
امریکی صدر نے فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان جھیل جنیوا کے کنارے واقع فرانسیسی مقام ایویاں میں صحافیوں سے یہ بات منگل کے روز خلیجی ریاست قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد کہی۔
صحافیوں سے اسی گفتگو کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکہ روس کے خلاف اپنی طرف سے پابندیاں دوبارہ بھی عائد کر سکتا ہے۔
ایویاں میں جمع جی سیون ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اپنے سربراہی اجلاس میں امریکی ایرانی امن معاہدے، اس کے ممکنہ اثرات، روسی یوکرینی جنگ اور کئی دیگر اہم بین الاقوامی امور پر باہمی مشاورت کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C