بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جھڑپ، ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ ماؤ باغی ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جھڑپ، ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ ماؤ باغی ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں حکومتی فورسز اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار جب کہ چار باغی بھی مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز یہ جھڑپ چھتیس گڑھ ریاست میں ابوجھمارا کے جنگلاتی علاقے میں ہوئی۔
بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کی کئی دہائیوں پر محیط شورش کے نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اسے بھارت کی سب سے بڑی داخلی لڑائی قرار دیا تھا۔
ماؤنواز باغیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ریاست چھتیس گڑھ سمیت بھارت کے وسائل سے مالا مال خطوں کے پسماندہ افراد کے حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، جب کہ حکومتی فورسز ایک طویل عرصے سے اس مسلح بغاوت کو کچلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
گزشتہ برس حکومتی فورسز کی جانب سے ماؤ نواز گوریلوں کے خلاف مسلح کارروائیوں میں شدت دیکھی گئی تھی، جب تقریباﹰ ایک ہزار مشتبہ ماؤ نوازوں کو حراست میں لیا گیا تھا جب کہ 837 نے حکومتی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔
ریاستی پولیس کے انسپکٹر جنرل پی سندراج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ”جنگی وردی میں ملبوس چار ماؤ نواز باغیوں کی لاشیں ملی ہیں، جب کہ اس تصادم میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ برس ستمبر میں ماؤ نواز باغیوںکو خبردار کیا تھا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں، ورنہ ان کے خلاف ”مکمل آپریشن‘‘کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت 2026 کے اوائل تک اس شورش کو مکمل طور پر ختم کر دینے کا عزم رکھتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C